۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تصاویری از مرحوم آیت‌الله ابراهیم امینی‌

حوزہ/حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے آیت الله امینی کے انتقال کی مناسبت سے تعزیتی پیغام میں تاکید کی : آیت الله امینی کی سادہ زیستی و تدبیر حکام کے لئے نمونہ عمل و سبق ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے اپنے ایک پیغام میں آیت الله ابراهیم امینی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ۔

مرجع تقلید کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

إنّا لله و إنّا الیه راجعون

متقی عالم ، عظیم القدر عالم دین آیة الله آقای حاج شیخ ابراهیم امینی رحمۃ ‌الله علیہ کا انتقال افسوس و غم کا سبب ہوا ۔ اس عظیم و بزرگ شخصیت نے اپنے قیمتی علمی و تالیفی آثار کے ذریعہ اسلام واہل بیت علیہم السلام کی نورانی تعلیمات کی اشاعت کی ہے ۔

مرحوم امینی کی مختلف مقامات و عہدے پر ہونے کے بو وجود ان کی تدبیر، عقلانیت، متانت و ساده‌زیستی تمام حکام کے لئے سبق و نمونہ عمل ہونا چاہیئے ۔

عالم ربانی کے انتقال پر ملال پر حوزہ علمیہ قم اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں ان کے درجات کی بلندی اور تمام پسمندگان کو صبر جمیل کے حصول کے لئے دعا گو ہوں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .